پی ٹی آئی میں سینیٹ کی ٹکٹ پر بولیاں لگیں، پارٹی نظریہ ہار گیا: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی ٹکٹوں کے لیے پی ٹی آئی میں بولیاں لگائی گئیں، اور نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کر کے نوٹوں کی چمک کو ترجیح دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارٹی ورکرز ہار گئے اور پیسے جیت گئے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں نے قیادت کی اندرونی کہانیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا:

latest urdu news

"ہارس ٹریڈنگ کی سب سے زیادہ مخالفت کرنے والی جماعت، اب خود اس کی سب سے بڑی حامی بن چکی ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کو بھی سینیٹ ٹکٹوں کی مبینہ خرید و فروخت کی معلومات حاصل تھیں، لیکن انہوں نے خاموشی اختیار کی، جو اس عمل کی تائید کے مترادف ہے۔ عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:

"جنہوں نے برسوں پارٹی کا ساتھ دیا، آج وہی کارکن نظرانداز ہو چکے ہیں۔”

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی مقبولیت تیزی سے زوال کا شکار ہے۔ ان کے بقول، صوبے کے نوجوان اب سمجھ چکے ہیں کہ انہیں صرف دھرنوں اور احتجاجی سیاست کے لیے استعمال کیا گیا، جبکہ حقیقی نمائندگی اور مسائل کے حل کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جہاں بعض حلقے بلا مقابلہ کامیابی کے امکان کا بھی اظہار کر رہے ہیں، تاہم عظمیٰ بخاری کے بیان نے سینیٹ الیکشن پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter