643
ماہِ جون کے لیے بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو بجلی صارفین کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی مد میں نیپرا کو درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) 30 جولائی کو اس درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ اگر یہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو اس کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایک ماہ کے لیے ہوگا، تاہم لائف لائن صارفین اور کراچی کے صارفین کو اس ریلیف میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
یکم اگست سے 125 یونٹ تک بجلی مفت
یہ ممکنہ کمی ایسے وقت میں متوقع ہے جب مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف کی اشد ضرورت ہے، اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے بجلی کے بلوں میں جزوی سہولت مل سکتی ہے۔