ہانیہ عامر کے بعد عمران اشرف کی بھارتی پنجابی فلم میں انٹری، فلم 22 اگست کو ریلیز ہوگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکار عمران اشرف بھارتی پنجابی سینما میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔ ان کی پہلی بھارتی پنجابی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا” 22 اگست 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی ہدایت کاری روپن بال نے کی ہے، جبکہ کہانی سریندر اروڑا نے تحریر کی ہے۔ یہ فلم ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی کامیاب فلم "سردار جی 3” کی ریلیز کے بعد پاکستانی فنکاروں کی بین الاقوامی پذیرائی کا اگلا سنگ میل تصور کی جا رہی ہے۔

latest urdu news

عمران اشرف، جو پاکستان میں اپنی اداکاری کے منفرد انداز اور بااثر کرداروں کی بدولت بے پناہ شہرت رکھتے ہیں، اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ انہوں نے حال ہی میں فلم کا آفیشل ٹریلر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹریلر کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

پاکستانی اداکار دانش تیمور نے بھی عمران اشرف کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور لکھا: "گڈ لک ہیرو!”

ایک مداح نے ٹوئٹر پر تبصرہ کیا: "گڈ لک عمران اشرف! ہانیہ کے بعد اب ایک اور پاکستانی اداکار بین الاقوامی سطح پر ہمیں فخر محسوس کرائے گا۔”

جبکہ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا: "اب تو انڈینز شور مچائیں گے جیسے سردار جی 3 کے بعد کیا تھا!”

مداحوں کا کہنا ہے کہ عمران اشرف نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی فنکارانہ مہارت سے دل جیتنے کے لیے تیار ہیں، اور یہ فلم پاکستانی فنکاروں کے لیے ایک اور دروازہ کھول سکتی ہے۔

فلم "اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا” کے ذریعے عمران اشرف نہ صرف اپنی فنی حدود کو وسعت دے رہے ہیں بلکہ بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کو بھی مزید مضبوط کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter