804
گجرات میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمن عرف کاکا کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے 44 بور رائفل اور متعدد گولیاں برآمد کی گئیں، جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کی جا سکتی تھیں۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ تفتیش کو مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ کسی ممکنہ جرائم پیشہ نیٹ ورک یا پسِ منظر کا سراغ لگایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔