مسجد کے باہر چوہے چھوڑنے والے شخص کو قید کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کے شہر شیفیلڈ میں واقع گرینڈ مسجد کے باہر دانستہ طور پر جنگلی چوہے چھوڑنے والے 66 سالہ ایڈمنڈ فاؤلر کو عدالت نے 18 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔

latest urdu news

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فاؤلر نے مئی اور جون کے دوران چار مختلف مواقع پر مسجد کے احاطے میں چوہے چھوڑنے کی کوشش کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ وہ اپنی گاڑی سے پنجرہ نکال کر چوہے مسجد کے قریب چھوڑتا ہے۔ عدالت نے اس عمل کو نسلی بنیاد پر نفرت انگیز کارروائی قرار دیا۔

شیفیلڈ مجسٹریٹس کورٹ نے فاؤلر کو چار الزامات میں قصوروار ٹھہراتے ہوئے نہ صرف جیل بھیجا بلکہ حکم دیا کہ رہائی کے بعد وہ مزید 18 ماہ تک کسی بھی مسجد کے قریب نہیں جا سکے گا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل سامنے آیا، جس میں صارفین نے اس حرکت کو "شرمناک”، "نسلی تعصب کا گھٹیا مظاہرہ” اور "انسانیت کی توہین” قرار دیا۔ پولیس اور مقامی کمیونٹی لیڈرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایسے نفرت انگیز جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو ہر ممکن تحفظ دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter