غزہ پر اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 90 فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل نے غزہ پر رات بھر شدید بمباری جاری رکھی جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 90 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق شہداء میں 30 ایسے افراد بھی شامل ہیں جو خوراک کی امداد کے انتظار میں امریکی امدادی مرکز کے باہر جمع تھے۔ ان افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

latest urdu news

وسطی غزہ کے البریج پناہ گزین کیمپ میں واقع ابو حلو اسکول پر ایک فضائی حملے میں کم از کم 4 شہری شہید ہوئے، جبکہ غزہ شہر کے شمالی علاقے زیتون میں امام شافعی اسکول کے قریب ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کے نتیجے میں مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 58,573 فلسطینی شہید اور 139,607 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت نے ان تمام شہداء کی ایک تفصیلی فہرست بھی جاری کی ہے جو 2,086 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس فہرست میں ہر شہید کا نام، عمر، صنف اور شناختی نمبر درج ہے۔ ان میں 953 ایسے بچے شامل ہیں جن کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی، جبکہ ابتدائی نو اندراجات میں نوزائیدہ بچے شامل ہیں جو اپنی پیدائش کے دن ہی شہید ہو گئے۔

اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق خصوصی نمائندہ فرانچسکا البانیز نے کولمبیا میں ایک کانفرنس کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کے خلاف اسرائیل سے تمام سفارتی، عسکری اور تجارتی تعلقات ختم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے پر کسی کے ہاتھ صاف نہیں اور اب خاموشی کی گنجائش باقی نہیں رہی۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter