ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج پلیئر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر آندرے رسل نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر آندرے رسل نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ جولائی میں آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران دو میچز میں شرکت کریں گے اور پھر ریٹائر ہو جائیں گے۔

latest urdu news

یہ سیریز 20 جولائی سے 28 جولائی تک ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی۔ رسل 22 جولائی کو جمیکا کے سبینا پارک میں اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلیں گے، جہاں وہ اپنے مداحوں کے سامنے الوداعی اننگز پیش کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے 15 برسوں میں رسل نے پوری جانفشانی سے ٹیم کی نمائندگی کی اور ہمیشہ جذبے کے ساتھ کھیلے۔

37 سالہ آندرے رسل نے اپنے کیریئر میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایک ٹیسٹ، 56 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ وہ 2012 اور 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کا اہم حصہ رہے۔ 2019 کے بعد سے وہ صرف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سرگرم رہے، اور اب وہ 2026 میں ہونے والے اگلے ورلڈ کپ سے ایک سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آندرے رسل کو ان کی جارحانہ بیٹنگ، خطرناک بولنگ اور شاندار فیلڈنگ کی بدولت دنیائے کرکٹ میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter