یکم اگست سے 125 یونٹ تک بجلی مفت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاستی انتخابات سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اگست 2025 سے ریاست بھر کے تمام گھریلو صارفین کو ہر ماہ 125 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ اسکیم جولائی کے بجلی بل سے مؤثر ہوگی اور اس کا براہِ راست فائدہ تقریباً ایک کروڑ 67 لاکھ گھریلو صارفین کو پہنچے گا۔

latest urdu news

نتیش کمار، جو دسویں مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کے خواہاں ہیں، نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا: "ہم ابتدا سے ہی عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے حامی رہے ہیں۔ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر گھرانے کو ہر ماہ 125 یونٹ بجلی بالکل مفت دی جائے گی۔”

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ریاست میں شمسی توانائی کے فروغ کے لیے بھی بڑے اقدامات کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق آئندہ تین برسوں میں 10,000 میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت گھروں کی چھتوں اور عوامی مقامات پر سولر پاور پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔

نتیش کمار نے واضح کیا کہ غریب خاندانوں کے لیے سولر سسٹمز کی تنصیب کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی، جبکہ دیگر خاندانوں کو بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ گھروں کو شمسی توانائی سے منسلک کیا جا سکے۔ یہ تمام اقدامات ریاستی حکومت کی ’کُٹیر جیوتی یوجنا‘ کے تحت کیے جائیں گے۔

یہ منصوبے نہ صرف عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ ماحولیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کی جانب بھی ایک اہم قدم سمجھے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter