ڈپٹی کمشنر گجرات کی تاجروں سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی تاجر برادری سے ملاقات، سرکاری قواعد کی پاسداری اور شہری مسائل کے فوری حل پر زور

گجرات: ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت گجرات اور جلالپور جٹاں کے تاجروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بشمول ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضال حیات ٹارڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر شبیر بٹ، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

latest urdu news

اجلاس میں ایل پی جی ڈیکنٹنگ کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ان قواعد و ضوابط پر ہر صورت میں مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ممکن ہو۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ دکاندار جنہوں نے حکومتی ضوابط پر مکمل عمل کیا ہے، ان کی دکانیں فوری طور پر ڈی سیل کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ صفائی، تجاوزات کے خاتمے اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔ اجلاس کے بعد انہوں نے شہریوں سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت ہی ضلعی حکومت کا اصل مشن ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام سرکاری افسران کو فیلڈ میں متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

تاجروں اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter