چلتی کشتی پر ڈانس کرنے والا انڈونیشین بچہ سوشل میڈیا پر چھا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیا میں 11 سالہ بچے ریان کا کشتی پر توازن برقرار رکھنے والا ڈانس وائرل، ‘اورا فارمنگ کے نام سے مشہور، دنیا بھر میں مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک 11 سالہ بچے ریان نے چلتی کشتی پر ڈانس کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا بلکہ سوشل میڈیا پر دھوم بھی مچا دی۔ یہ منظر اس وقت پیش آیا جب انڈونیشیا میں ہونے والی ایک کشتی ریس کے دوران ریان کشتی کے اگلے سرے پر کھڑا تھا اور توازن برقرار رکھتے ہوئے گرنے لگا۔

latest urdu news

تاہم ریان نے نہایت حاضر دماغی سے خود کو سنبھالا اور گرنے سے بچنے کے لیے اپنے بازوؤں کی مدد سے ایسا توازن قائم کیا جو بظاہر ایک ڈانس کی صورت اختیار کر گیا۔ اس انوکھے انداز کو سوشل میڈیا پر ’اورا فارمنگ‘ ڈانس کا نام دیا گیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے عالمی سطح پر وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین نے نہ صرف ویڈیو کو پسند کیا بلکہ مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور شائقین نے بھی ریان کے اسٹائل کو اپناتے ہوئے اسی طرز کا ڈانس کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ABC News (@abcnews_au)

ویڈیو پر لاکھوں ویوز اور تبصرے آ چکے ہیں، اور ریان کی بے ساختہ حرکت کو ہنر، مہارت اور مثبت جذبے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا آج کے دور میں کسی بھی عام انسان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے، اور ریان کی مثال اس بات کا زندہ ثبوت ہے کہ معصومیت، خلوص اور خوداعتمادی کی طاقت دنیا بھر میں پہچان بن سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter