گجرات پولیس کی بروقت کارروائی، گمشدہ بچہ والدین سے مل گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: تھانہ شاہین کی پولیس نے ایک بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا، جس پر ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او تھانہ شاہین اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

پولیس کے مطابق، بچہ اچانک گھر سے لاپتا ہو گیا تھا، جس پر اہلِ خانہ نے فوری طور پر تھانہ شاہین میں اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس متحرک ہوئی اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، مقامی افراد سے رابطے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچے کا سراغ لگا لیا۔ بچے کی بحفاظت واپسی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

latest urdu news

ڈی پی او گجرات نے گمشدہ بچوں کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے بلکہ پولیس فورس کا مثبت چہرہ بھی اجاگر ہوتا ہے۔ انہوں نے ایس ایچ او اور ٹیم کی فرض شناسی پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کیے۔

یاد رہے کہ گجرات پولیس حالیہ دنوں میں متعدد گمشدہ بچوں اور خواتین کی بازیابی کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہی ہے، جس سے عوامی حلقوں میں پولیس کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter