ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت بنانے کااعلان کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت ’پاکستان ریپبلک پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کر دیا

کراچی، پاکستان کی سیاست میں ایک نئی سیاسی جماعت کا اضافہ ہو گیا ہے، جب سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے اپنی پارٹی ’’پاکستان ریپبلک پارٹی‘‘ کے قیام کا اعلان کر دیا۔

latest urdu news

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ وہ ایک عوامی نظریے، جدید سوچ، اور مکمل طور پر نیا سیاسی بیانیہ لے کر میدان میں اتری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی پاکستان کے ہر محروم شہری کی نمائندگی کرے گی، چاہے وہ کسی بھی صوبے سے ہو۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے سیاست سے دور تھیں، لیکن ملک کی موجودہ حالت اور عوامی مسائل نے انہیں مجبور کیا کہ وہ آگے بڑھ کر قیادت سنبھالیں۔

ریحام خان نے کہا کہ وہ ماڈرن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی رائے پر مبنی فیصلے کریں گی، اور پرانے سیاسی چہروں کو پارلیمنٹ سے نکال کر عوامی نمائندے لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج اسمبلیوں میں چند خاندانوں کی اجارہ داری ہے، جسے وہ ختم کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ صرف عوام کے مفاد میں بولیں گی، اور پارلیمانی سیاست میں شفافیت، میرٹ، اور احتساب کو فروغ دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ عوام دشمن ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں، جبکہ وڈیرے، کسانوں اور مافیاز کے روپ میں عوام کی زندگی پر قابض ہیں۔ ریحام خان نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان ریپبلک پارٹی عوامی طاقت سے اس نظام کو چیلنج کرے گی۔

یاد رہے کہ ریحام خان اس سے قبل صحافت اور فلاحی کاموں میں سرگرم رہی ہیں، جبکہ 2014 میں ان کی عمران خان سے شادی اور 2015 میں طلاق نے انہیں میڈیا میں نمایاں مقام دیا تھا۔ اب وہ باقاعدہ طور پر سیاسی میدان میں قدم رکھ چکی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter