ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر میثم عباس کا ایمرجنسی اور کارڈیالوجی وارڈ کا دورہ، مریضوں کی عیادت اور سہولیات کا جائزہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ اور کارڈیالوجی وارڈ میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور اُن کے مسائل سنے۔ انہوں نے مریضوں کے اہلِ خانہ سے بھی بات چیت کی تاکہ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں براہِ راست معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ سے ملاقات کی اور دستیاب طبی سہولیات کے مؤثر اور بہتر استعمال سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

latest urdu news

انہوں نے صفائی، ادویات کی فراہمی اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔ کمشنر راولپنڈی اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یہ دورہ مریضوں کے مسائل کے فوری ازالے اور ہسپتال کی کارکردگی کا خود جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس جہلم کی ٹیم بھی موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا سڑکوں کے تزئینی کام کا جائزہ، مزید بہتری کی ہدایت

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو متحرک کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter