کراچی: تاجر برادری کا 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سمیت ملک بھر میں 19 جولائی کو مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان، ٹرانسپورٹرز نے تاجر برادری کی حمایت میں سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

کراچی، ملک کی تمام بڑی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے کراچی چیمبر آف کامرس کی کال پر لبیک کہتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک شیر خان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی کو ملک میں کوئی گاڑی نہیں چلے گی، نہ کوئی سامان سپلائی ہوگا اور نہ ہی کوئی گڈز ٹرانسپورٹ سروس فعال رہے گی۔ ٹرانسپورٹرز تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اگر ہڑتال طویل کی گئی تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں ملک بھر کی تمام ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے صدور نے چیمبر کے صدر جاوید بلوانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس ہڑتال کا باضابطہ اعلان کیا۔

latest urdu news

چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فنانس بل میں سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعات 37 اے اور 37 بی نے تاجروں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، جن کے خلاف احتجاج ناگزیر ہو چکا ہے۔

2 لاکھ روپے سے زائد کیش ٹرانزیکشنز “ہائی رسک” قرار، 20.79 فیصد ٹیکس عائد

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم آفس اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے مذاکرات کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن وزیر خزانہ خود کراچی آکر تاجروں سے ملاقات کے لیے تیار نہیں۔ یہی رویہ احتجاج کو مزید شدت دے رہا ہے۔ جاوید بلوانی نے واضح کیا کہ اگر حکومت فوری طور پر تاجر برادری کے پانچ اہم مطالبات کو معطل کرے تو ہڑتال واپس لی جا سکتی ہے، بصورتِ دیگر ملک بھر میں سپلائی چین معطل رہے گی۔ ٹرانسپورٹرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر ہڑتال طویل ہوئی تو وہ ہر ممکن ساتھ دیں گے۔

یاد رہے کہ تاجر برادری فنانس بل 2024-25 کی بعض شقوں کو کالا قانون قرار دے رہی ہے، جن کے تحت ٹیکس اداروں کو گرفتاری اور جائیداد ضبطی جیسے وسیع اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔ ان ہی شقوں کے خلاف کراچی چیمبر نے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے، جس میں اب ٹرانسپورٹ شعبہ بھی شامل ہو چکا ہے، جس سے ملک کی معاشی سرگرمیوں پر براہِ راست اثر پڑنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter