1.2K
گجرات: شاہین چوک میں خونی ڈکیتی، سی سی ٹی وی، پولیس سٹی سرکل پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
تھانہ شاہین کے علاقہ شاہین چوک کے قریب ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق دو ڈاکو ایک فروٹ کی ریڑھی پر ڈکیتی کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ریڑھی بان کی مزاحمت پر اس کی بائیں ٹانگ میں گولی مار دی گئی۔
ریسکیو ٹیم نے متاثرہ آدمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق 48 سالہ ریڑھی بان غلام فرید ولد عاشق حسین کو عزیز بھٹی اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔