جاپان نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر انڈر-18 ہاکی ایشیا کپ جیت لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین میں کھیلے گئے انڈر-18 ہاکی ایشیا کپ فائنل میں جاپان نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دے دی، پاکستان پنالٹی کارنرز کے باوجود گول نہ کر سکا

چین کے شہر ڈازھو میں کھیلے گئے انڈر-18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جاپان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

latest urdu news

میچ کے ابتدائی کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا لیکن کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ دوسرے کوارٹر میں جاپان کو ایک پنالٹی کارنر ملا، جس پر یوما فوجیوارا نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

ہاف ٹائم تک جاپان کو ایک گول کی سبقت حاصل رہی۔ تیسرے کوارٹر میں بھی یوما فوجیوارا نے ایک اور پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرا گول اسکور کیا، جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں کپتان ٹاٹسوکائی نے ایک اور پنالٹی کارنر پر گول کر کے میچ کا اسکور 0-3 کر دیا۔

پاکستان کو بھی متعدد پنالٹی کارنرز حاصل ہوئے، تاہم وہ کسی کو بھی گول میں تبدیل نہ کر سکی۔ یوں جاپان نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے انڈر-18 ایشیا کپ کا فائنل جیت لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کی انڈر-18 ٹیم نے ایونٹ میں مجموعی طور پر اچھی کارکردگی دکھائی تھی، لیکن فائنل میں جاپان کی منظم حکمت عملی اور مضبوط دفاع کے باعث گول کرنے میں ناکام رہی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter