شہری بیوی کو ہائی وے کے گیس اسٹیشن پر بھول گیا، 300 کلومیٹر کے بعد خیال آیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس کے شہری نے مراکش جاتے ہوئے غلطی سے بیوی کو گیس اسٹیشن پر چھوڑ دیا، پولیس کی مدد سے خاتون کو ڈھونڈا گیا۔

پیرس، فرانس میں ایک حیران کن اور دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک شہری اپنی بیوی کو ہائی وے کے گیس اسٹیشن پر بھول کر 300 کلومیٹر دور نکل گیا۔

latest urdu news

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 5 جولائی کو اپنی اہلیہ اور 22 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں مراکش کے لیے سیر و تفریح کا سفر شروع کیا۔ دورانِ سفر وہ مختلف گیس اسٹیشنز پر ایندھن کے لیے رکتے رہے۔

تاہم ایک مقام پر وہ اپنی بیوی کو گاڑی سے باہر چھوڑ کر روانہ ہو گیا اور 300 کلومیٹر دور جانے کے بعد اسے احساس ہوا کہ اس کی اہلیہ گاڑی میں موجود نہیں۔

حیران کن بات یہ تھی کہ نہ تو شوہر کو یاد تھا کہ وہ کس گیس اسٹیشن پر رکا تھا، اور نہ ہی بیٹی کوئی مدد دے سکی کیونکہ وہ گاڑی میں سو رہی تھی اور اسے علم ہی نہ ہوا کہ اس کی والدہ پیچھے رہ گئی ہیں۔

بیٹے کو گرل فرینڈ کیساتھ جانے سے روکنے کیلئے ماں نے طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دیدی

شوہر نے فوری طور پر پولیس کی مدد لی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ انہیں اس کال پر حیرت ہوئی، مگر خاتون کو تلاش کرنے کے لیے انہوں نے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور موبائل نیٹ ورک کے ذریعے خاتون کو ٹریس کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون اسی موٹروے سروس ایریا میں موجود تھیں اور اپنے شوہر اور بیٹی کی واپسی کا انتظار کر رہی تھیں۔ کچھ دیر بعد جب شوہر اور بیٹی واپس پہنچے تو اہلِ خانہ کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور وہ مراکش کی جانب روانہ ہو گئے۔

یاد رہے کہ یورپی موٹرویز پر گیس اسٹیشنز اور سروس ایریاز پر اکثر ایسے واقعات پیش آتے ہیں، جہاں مسافر ایک دوسرے سے بچھڑ جاتے ہیں۔ تاہم یہ واقعہ اس لیے انوکھا ہے کہ فیملی کے کسی بھی فرد کو کئی گھنٹوں تک ماں کی کمی کا احساس نہ ہوا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter