پاور ڈویژن کا وضاحتی بیان: پیک آورز میں اضافے کی خبریں جعلی قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترجمان پاور ڈویژن نے بجلی کے پیک آورز میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔

اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے پیک آورز (زیادہ استعمال کے اوقات) کے دورانیے میں مبینہ اضافے سے متعلق خبروں پر وضاحت سامنے آ گئی ہے۔ وزارت توانائی نے اپنے سرکاری بیان میں واضح کیا ہے کہ بجلی کے اوقات کار میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور گردش کرنے والی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔

latest urdu news

پاور ڈویژن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ صبح کے اوقات کو پیک آورز میں شامل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ مکمل طور پر غلط، گمراہ کن اور عوام کو کنفیوز کرنے کی سازش ہے۔ وزارت نے ایسی معلومات کو "جعلی خبریں” اور "قابلِ عمل غلط معلومات” قرار دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام الناس صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں اور سوشل میڈیا یا غیر مصدقہ ذرائع سے پھیلائی جانے والی خبروں سے گریز کریں۔ وزارت نے خبردار کیا کہ جھوٹے دعوے پھیلانے والے افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ترجمان نے ایک مرتبہ پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ بجلی شیڈول اپنی اصل حالت میں نافذ العمل ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کچھ میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاور ڈویژن نے صبح کے اوقات کو بھی پیک آورز میں شامل کر دیا ہے، جس پر صارفین میں بے چینی دیکھنے میں آئی تھی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter