کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد قرار، اسٹیٹ بینک کی سخت تردید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر وائرل خبریں جعلی نکلیں، اسٹیٹ بینک نے 2025 میں نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

اسلام آباد، سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر تیزی سے پھیلنے والی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 2025 کے اختتام تک تمام کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن متعارف کرا رہا ہے، جن میں پولیمر میٹریل، چمکدار نقشے، علامہ اقبال کی شاعری اور صوفی رقص جیسے عناصر شامل ہوں گے۔ تاہم معروف نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے فیکٹ چیک کے مطابق یہ خبر سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔

latest urdu news

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہماری جانب سے 2025 میں کسی قسم کے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا یا ڈیزائن کی تبدیلی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ 2005 سے 2008 کے درمیان جاری ہونے والے نوٹ اس وقت بھی قانونی حیثیت رکھتے ہیں اور آئندہ بھی قابلِ استعمال رہیں گے۔

جعلی خبر میں کہا گیا تھا کہ پچاس روپے کے نوٹ پر مارخور، پانچ سو روپے پر یو وی لائٹ میں چمکنے والا نقشہ اور شاعری کندہ ہو گی۔ اس کے ساتھ 2024 میں مبینہ طور پر ایک خفیہ آرٹ مقابلے کے ذریعے یہ ڈیزائن منتخب ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے ان تمام باتوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

گنڈاپور کو شہر میں اسلحے کے ساتھ گھومنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، عظمیٰ بخاری

حکام نے یہ بھی بتایا کہ یہ افواہیں نہ صرف عوام کو گمراہ کر رہی ہیں بلکہ ممکنہ طور پر کسی مالی فراڈ کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں، جس پر سائبر کرائم حکام کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

اسٹیٹ بینک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف اسٹیٹ بینک کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہی کرنسی سے متعلق معلومات حاصل کریں، کسی بھی غیر مصدقہ دعوے یا خبر پر یقین نہ کریں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی جعلی نوٹوں، کرنسی تبدیلی یا مہنگی قیمت پر کرنسی خریدنے کے دعوے سامنے آ چکے ہیں، جنہوں نے عوام کو مالی نقصان میں مبتلا کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter