گلگت: پولش کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ کر شدید زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

براڈ پیک پر 6,500 میٹر کی بلندی پر پھنسے کوہ پیما کی ٹانگ ٹوٹ گئی، خراب موسم ریسکیو میں رکاوٹ، انتظامیہ متحرک

گلگت: گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8,051 میٹر) پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما والدیمر کووالےوسکی برفانی تودے کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے نتیجے میں ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے، اور وہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے کیمپ تھری (6,500 میٹر بلندی) پر پھنسے ہوئے ہیں۔

latest urdu news

والدیمر کو ایک تین رکنی غیر ملکی ٹیم کے ساتھ براڈ پیک سر کرنے کی مہم پر تھے۔ حادثے کے بعد خراب موسم اور بلند مقام نے ریسکیو آپریشن میں شدید رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں۔ ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ کوہ پیما کو بچانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیمپ تھری پر موجود ساتھی کوہ پیماؤں نے فوری امداد کے لیے بیس کیمپ سے رابطہ کیا، مگر مسلسل برفباری، دشوار گزار راستوں اور بلندی کے باعث فوری مدد پہنچانا ممکن نہیں ہو سکا۔

براڈ پیک قراقرم پہاڑی سلسلے کا حصہ ہے اور دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کے لیے ایک بڑا چیلنج سمجھا جاتا ہے۔ ہر سال درجنوں غیر ملکی کوہ پیما یہاں مہم جوئی کے لیے آتے ہیں، تاہم یہ چوٹی اپنی دلکش خوبصورتی کے ساتھ ساتھ جان لیوا قدرتی خطرات کی علامت بھی سمجھی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ براڈ پیک، کے ٹو اور نانگا پربت جیسے بلند پہاڑوں پر کوہ پیمائی کے دوران اب تک کئی عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ قراقرم کا یہ سلسلہ دنیا کے مشکل ترین مہماتی مقامات میں شمار ہوتا ہے، جہاں ہر قدم خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter