239
ایران کے شہر بوکان میں ایک نوجوان لڑکی سے زیادتی اور قتل کے جرم میں ملوث شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی۔ اس سنگین واقعے نے عوامی سطح پر شدید غم و غصے کو جنم دیا، جس کے بعد متاثرہ خاندان نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ مجرم کو عوام کے سامنے سزا دی جائے۔
صوبائی چیف جسٹس کے مطابق، کیس کی حساس نوعیت اور عوامی جذبات کے پیشِ نظر اسے خصوصی اہمیت دی گئی۔ عدالت نے مارچ 2025 میں مجرم کو سزائے موت سنائی تھی، جسے بعد ازاں اعلیٰ عدالت نے بھی برقرار رکھا۔
پھانسی کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد معاشرے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانا اور ایسے جرائم کی روک تھام کرنا ہے۔