لالہ موسیٰ پولیس کی جواریوں کے خلاف بڑی کارروائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی قمار بازی میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران موقع پر موجود جوئے پر لگی بھاری رقم 3 لاکھ 20 ہزار روپے بھی برآمد کر لی۔ یہ کامیاب ریڈ انٹیلیجنس کی بنیاد پر اس وقت عمل میں آیا جب پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی علاقے کلیوال میں بدنامِ زمانہ جواری ابرار شاہ کے ڈیرے پر جوا کھیلا جا رہا ہے۔

latest urdu news

خفیہ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ذوالفقار علی بھٹہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر مجاہد عباس نے فوری طور پر پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔ پولیس ٹیم نے بھرپور حکمت عملی اور پیشہ ورانہ انداز میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈیرے پر چھاپہ مارا اور 16 افراد کو گرفتار کر لیا، جو موقع پر موجود تھے اور جوا کھیلنے میں مصروف تھے۔ کارروائی کے دوران تمام ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جبکہ موقع سے نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات سے بڑے انسانی سمگلر گرفتار

گرفتار ہونے والے افراد کے نام درج ذیل ہیں: نعیم اسلم، سرفراز، ذیشان شریف، رمضان، زاکر، عبدالجبار، زین حسن، طارق محمود، امتیاز احمد، محمد یاسر، عبدالستار، محمد فاروق، ابرار حسین، غلام عباس، محمد علی اور ناصر محمود۔ پولیس نے تمام ملزمان کو تھانے منتقل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ذوالفقار علی بھٹہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور عوام کے تعاون سے اس مشن کو کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter