معروف ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کی سوشل میڈیا پر طویل غیر حاضری نے مداحوں کو بے چینی میں مبتلا کر دیا
مداح ان کی خیریت دریافت کرنے کے لیے انسٹاگرام پر مسلسل تبصرے کر رہے ہیں اور ان سے رابطے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق رابعہ بٹ پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے ‘آنگن’، ‘پہلی سی محبت’، ‘یہ دل میرا’ اور حالیہ مقبول ڈرامہ ‘جیون نگر’ سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ تاہم ‘جیون نگر’ میں پذیرائی کے بعد وہ سوشل میڈیا سے اچانک غائب ہو گئیں۔
اداکارہ نے اپنی آخری انسٹاگرام پوسٹ دسمبر 2024 میں کی تھی، اور تب سے ان کے 10 لاکھ سے زائد فالوورز ان کی نئی سرگرمیوں کے منتظر ہیں۔ خاص طور پر حال ہی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی افسوسناک موت کے بعد مداحوں کی تشویش مزید بڑھ گئی اور انہوں نے رابعہ بٹ کی غیر حاضری کو محسوس کرتے ہوئے کمنٹس اور میسجز کے ذریعے ان سے رابطہ کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔
ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا،
ہم پچھلی دو عیدوں سے آپ کا انتظار کر رہے ہیں، پلیز واپس آئیں۔
جبکہ ایک اور مداح نے لکھا،
حمیرا اصغر کی خبر کے بعد دل میں عجیب سی فکر بیٹھ گئی ہے، پلیز خیریت سے ہونے کا بتائیں۔
مداحوں نے رابعہ بٹ سے رابطے کے لیے اداکارہ مشی خان، ماورا حسین، سونیا حسین اور یاسر حسین کو بھی ان کی پرانی پوسٹس پر ٹیگ کیا تاکہ وہ ان سے کوئی خبر لا سکیں۔
مداحوں کی بڑھتی ہوئی تشویش اور محبت کو دیکھتے ہوئے رابعہ بٹ نے آخرکار انسٹاگرام پر ایک مختصر وضاحتی پیغام جاری کیا۔ انہوں نے لکھا:
جن سب کو میری فکر ہے، یہ پیغام اُن کے لیے ہے۔ آپ کا شکریہ، میں زندگی کے ایک سفر پر ہوں اور فی الحال اس بارے میں بات نہیں کر سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ:
آخر میں رابعہ بٹ نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
اداکارہ کا یہ جذباتی پیغام مداحوں کے دل کو کچھ تسلی ضرور دے گیا ہے، مگر ان کی واپسی کے لیے اب بھی ان گنت نظریں منتظر ہیں۔