چلتی ٹرین پر ریل بنانے والی لڑکی کو ماں کا تھپڑ ، ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ، بھارت میں چلتی ٹرین پر انسٹاگرام ریل بنانے والی 21 سالہ لڑکی کو اُس کی ماں نے عین ویڈیو کے دوران تھپڑ جڑ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی جس کی شناخت صاحبہ کے نام سے ہوئی ہے، ٹرین کے دروازے کے کنارے پر خطرناک پوز میں کھڑی ہو کر ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔ یہ لمحہ اس وقت ڈرامائی بن گیا جب لڑکی کی والدہ اچانک موقع پر پہنچیں، بیٹی کو دروازے سے پیچھے ہٹایا اور ایک زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔

latest urdu news

اس واقعے کے بعد نہ صرف لڑکی نے اپنی ماں سے معافی مانگی بلکہ سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے والدہ کے عمل کو سراہا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ایک ماں کی بروقت مداخلت تھی جو بیٹی کی جان بچانے کا سبب بن سکتی تھی۔

ویڈیو دیکھنے والوں کا کہنا تھا کہ چند لمحوں کی شہرت کی خاطر اس طرح کا خطرناک اسٹنٹ سراسر حماقت ہے۔ ایک صارف نے لکھا، "بس ایسی ہی ماں چاہیے جو بچے کو وقت پر سیدھا کرے”، جبکہ دوسرے نے کہا، "اگر سب کی مائیں ایسی ہو جائیں تو سوشل میڈیا کے لیے جان خطرے میں ڈالنے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔”

بعض ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز نوجوانوں کو خطرناک رویوں کی طرف مائل کر سکتی ہیں، اور اس پر والدین کی فوری گرفت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا پر ریلز اور شارٹ ویڈیوز کے جنون نے نوجوانوں کو کئی بار خطرناک حالات میں دھکیل دیا ہے۔ ریلوے حکام بھی کئی بار اس طرح کی حرکتوں پر وارننگ جاری کر چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود ایسے واقعات بار بار پیش آتے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter