کعبہ شریف کو سالانہ غسل، آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے روح پرور تقریب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا، روح پرور تقریب میں عالمی سفرا اور سعودی شاہی خاندان شریک ہوئے۔

مکہ مکرمہ، مسجد الحرام میں واقع بیت اللہ شریف کو سالانہ غسل دینے کی روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا گیا۔ یہ مبارک تقریب مسلمانوں کے دلوں میں عقیدت کی ایک نئی لہر دوڑا گئی، جسے دیکھنے ہزاروں زائرین مسجد الحرام میں موجود تھے۔

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اس بابرکت موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی گورنر مکہ مکرمہ نے کی۔ تقریب میں سعودی شاہی خاندان کے افراد، ائمہ حرمین، اعلیٰ سعودی حکام اور مختلف ممالک کے سفرا بھی شریک ہوئے۔

غسل کے دوران خانہ کعبہ کے اندرونی فرش اور دیواروں کو 40 لیٹر آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے دھویا گیا۔ بعد ازاں خالص عود اور دیگر قیمتی خوشبوؤں سے بیت اللہ کو معطر کیا گیا، جس سے روحانی فضا مزید مہک اٹھی۔

شرکائے تقریب نے نوافل ادا کیے اور امت مسلمہ کے اتحاد، سلامتی اور خیر و برکت کے لیے دعائیں مانگیں۔ مسجد الحرام میں موجود زائرین نے یہ مناظر عقیدت سے دیکھے اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو لمحوں میں دنیا بھر میں پھیل گئیں اور ایمان افروز مناظر کی صورت اختیار کر گئیں۔

یاد رہے کہ کعبہ شریف کو ہر سال اسلامی تقویم کے مطابق غسل دیا جاتا ہے، جس میں مخصوص خوشبوئیں، عرقِ گلاب، اور آبِ زم زم استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ رسم نہ صرف روحانی تطہیر کی علامت ہے بلکہ امت مسلمہ کے لیے وحدت اور عشقِ حرم کا مظہر بھی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter