گجرات سے بڑے انسانی سمگلر گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 5 افراد گرفتار

گجرات میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے گجرات اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران شہزاد رزاق، محمد نواز، عمران اقبال، محمد ممتاز اور خالد جاوید کو حراست میں لیا گیا۔

latest urdu news

گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت اور تعلیم کے جھانسے دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھے۔ یہ افراد شہریوں سے 20 سے 40 لاکھ روپے تک وصول کرتے اور انہیں غیر قانونی طور پر یورپی ممالک، جیسے کہ کینیڈا، اٹلی اور یونان، بھجوانے کی کوشش کرتے تھے، جن کے لیے وہ آذربائیجان اور لیبیا جیسے خطرناک راستے استعمال کرتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق، ملزم شہزاد رزاق نے ایک شہری سے اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے نام پر 18 لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ محمد نواز نے 39 لاکھ 30 ہزار روپے لے کر متاثرہ شخص کو یورپ کی بجائے آذربائیجان بھجوا دیا۔ ایک اور ملزم، محمد ممتاز، نے اٹلی میں ملازمت دلوانے کے لیے 25 لاکھ روپے لیے اور شہری کو لیبیا کے ذریعے یورپ بھجوانا چاہا، تاہم شہری نے انکار کر دیا اور اسے واپس پاکستان لایا گیا۔

گجرات میں سی سی ڈی کے ایک ہی رات کے 2 پولیس مقابلے

خالد جاوید نے کینیڈا بھجوانے کے نام پر 40 لاکھ روپے وصول کیے، جبکہ عمران اقبال نے اٹلی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 28 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter