علیمہ خان اور جمائما میں اختلافات، قاسم و سلیمان پر پاکستان جانے پر دباؤ، نصرت جاوید کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نصرت جاوید کے مطابق جمائما قریبی حلقوں کو بتا رہی ہیں کہ علیمہ خان ان کے بچوں کو سیاسی طور پر متاثر کر رہی ہیں، جبکہ علیمہ خان دباؤ ڈال رہی ہیں کہ بچے پاکستان آئیں۔

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر صحافی نصرت جاوید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، جمائما گولڈ اسمتھ، اپنے قریبی حلقے میں اس تشویش کا اظہار کر رہی ہیں کہ علیمہ خان ان کے بیٹوں، قاسم اور سلیمان، کو سیاسی میدان میں لے جانے کے لیے اثرانداز ہو رہی ہیں۔

latest urdu news

نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ یہ کشمکش دراصل ایک روایتی ’’ساس بہو‘‘ والی صورتحال کی جھلک دیتی ہے، جہاں جمائما اور علیمہ خان کے درمیان ذاتی تعلقات میں ہم آہنگی کی کمی نظر آتی ہے۔ ان کے مطابق علیمہ خان اس وقت پارٹی میں دباؤ ڈال رہی ہیں اور قریبی افراد سے کہہ رہی ہیں کہ عمران خان کے دونوں بیٹے پاکستان آ رہے ہیں، تاہم یہ اطلاع دی گئی ہے، اجازت یا مشورہ نہیں لیا گیا۔

صحافی کے مطابق تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان پر چند دنوں میں آف شور کمپنیوں سے متعلق پرانے الزامات دوبارہ سامنے لائے جانے والے ہیں، جس کے باعث وہ خود بھی دباؤ میں ہیں اور ممکنہ طور پر اپنے بھتیجوں کو سیاسی تحریک میں شامل کروا کر اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

عمران خان نے تحریک چلانے کی ہدایت کر دی، سلیمان اور قاسم بھی حصہ لینا چاہتے ہیں، علیمہ خان

دوسری جانب جمائما نے اس تنازع پر درمیانی راستہ اپنایا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ براہ راست تحریک میں شامل ہونے کی خواہشمند نہیں، تاہم انہوں نے قاسم اور سلیمان کے لیے ایک مؤثر کمپین ڈیزائن کروا دی ہے، جس میں امریکا میں سرگرم پی ٹی آئی کے حمایتیوں سے رابطہ اور ممکنہ مہم جوئی شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا نے بھی کہا تھا کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر اپنے والد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گے، جبکہ علیمہ خان کی ممکنہ قیادت میں تحریک چلائے جانے کی خواہش بھی بعض حلقوں سے سامنے آ چکی ہے۔ ان دعوؤں اور اندرونی اختلافات نے ایک نئی سیاسی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter