اگر عمران خان کے بیٹےتحریک میں شامل ہوئے تو گرفتار ہوں گے ، رانا ثناء اللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اگر پاکستان آئے اور تحریک انصاف کی تحریک میں حصہ لینے کی کوشش کی تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں۔

جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی تحریک، احتجاجی کالز اور ممکنہ سڑکوں پر آنے کے فیصلوں پر تفصیلی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف بیانات کی حد تک سرگرم ہے، اگر انہوں نے عملی طور پر سڑکوں پر نکلنے کی کوشش کی تو انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

latest urdu news

رانا ثناء اللہ نے قاسم اور سلیمان خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں برطانوی شہری ہیں اور ان کی تحریک میں شمولیت کی کوئی قانونی گنجائش نہیں، اگر وہ پاکستان آ کر سیاسی مہم میں حصہ لیتے ہیں تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی کوشش میں ہیں، لیکن اب اسٹیبلشمنٹ کے پاس بھی انہیں دینے کے لیے کچھ نہیں بچا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کا سیاسی حل صرف سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ سے نکل سکتا ہے، اور بار بار حکومت کی طرف سے مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے، مگر پی ٹی آئی نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے پانچ اگست کو ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے جس کا مقصد عمران خان کی رہائی اور فوری انتخابات کا مطالبہ ہے، حکومت اس احتجاج کو ممکنہ انتشار کے تناظر میں دیکھ رہی ہے اور رانا ثناء اللہ کی اس سخت وارننگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر صفر برداشت کی پالیسی پر عمل کرے گی۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter