تھانہ بولانی کی حدود موضع ڈھوک کھجور میں مدعی مقدمہ قیصر سجاد پر ملزم سہیل ثقلین نے فائرنگ کر دی۔
ایف آئی آر کے مطابق مورخہ 6 جولائی کو دوپہر 2 بجے مدعی مقدمہ قیصر سجاد نماز کی ادائیگی کے لیے جامع مسجد گلزار حبیب جا رہا تھا کہ گلی میں پہلے سے موجود سہیل ثقلین ولد محمد ثقلین سکنہ پیر خانہ راجگان، مسلح کلاشنکوف اور دو نامعلوم افراد مسلح 8MM رائفل کے ساتھ کھڑے تھے، جنہوں نے مدعی کو دیکھتے ہی گالیاں دینا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
سہیل ثقلین نے کلاشنکوف سے فائر کیا، جو ہوائی فائر ثابت ہوا۔ سہیل اور اس کے ہمراہ دونوں نامعلوم افراد مسلسل قتل کی دھمکیاں دیتے رہے۔
شور سن کر مسمی گل فرید اور سخثر حسین، سکنائے دیہہ موقع پر پہنچے اور انہوں نے وقوعہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، جبکہ مدعی اپنی جان بچا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
بغداد کالونی میں خاتون کے گھر ڈاکوؤں کا دھاوا، 10 لاکھ کا زیور و نقدی لوٹ لی
ذرائع کے مطابق ملزم سہیل ثقلین مقامی مسجد میں امام ہے، جبکہ مدعی بھی اُسی مسجد میں نماز ادا کرتا رہا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ملزم اور مدعی کے مابین معمولی نوعیت کا تنازع اور جھگڑا جاری تھا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔