نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلیے نامزد کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا، مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات میں کردار کی بنیاد پر خط نوبیل کمیٹی کو ارسال کیا گیا

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ایک اہم ملاقات اور عشائیہ منعقد ہوا، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، عالمی امن، ایران سے مذاکرات اور اسرائیل-فلسطین تنازع جیسے حساس موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

latest urdu news

اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ نے عالمی سطح پر کئی تنازعات کو ختم کرنے میں فعال کردار ادا کیا، جن میں ایران سے مذاکراتی پیش رفت اور اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوبیل کمیٹی کو اس سلسلے میں رسمی خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

عشائیے کے دوران صدر ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں امریکا نے کئی جنگوں کو روکا ہے، خاص طور پر ایران کے ساتھ ایک مثبت مذاکراتی خاکہ تیار کیا گیا ہے، جس سے مستقبل میں کشیدگی کے بجائے امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

فلسطین سے متعلق سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ہمسایہ ممالک کا تعاون اہم رہا ہے، تاہم دو ریاستی حل پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ زمینی حقائق مسلسل تبدیل ہو رہے ہیں۔

ایران سے مذاکرات طے، وقت آنے پر پابندیاں اٹھالوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایسے بین الاقوامی شراکت داروں کی تلاش میں ہیں جو انہیں ترقی اور استحکام کے مواقع فراہم کر سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتِ پاکستان نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا تھا، جب کہ ایک ریپبلکن رکنِ کانگریس نے بھی ایران-اسرائیل تناؤ کو کم کرنے کے ٹرمپ کے اقدامات کی بنیاد پر انہیں نامزد کیا تھا۔

یاد رہے کہ نوبیل امن انعام کی یہ نامزدگیاں عالمی سطح پر صدر ٹرمپ کے کردار کو ایک نئی پہچان دینے کی کوشش تصور کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter