گجرات میں گھر سے 32 سالہ خاتون کی لاش برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کڑیانوالہ کی رہائشی 32 سالہ سمیرا قدیر نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر سر پر گولی مار کر خودکشی کر لی، اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئی۔

گجرات کی نواحی آبادی کڑیانوالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 32 سالہ خاتون سمیرا قدیر نے گھریلو تنازعات سے تنگ آ کر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق سمیرا قدیر گزشتہ کچھ عرصے سے گھریلو جھگڑوں اور ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ واقعے کے روز گھر میں ہونے والی شدید تلخ کلامی کے بعد وہ اپنے کمرے میں چلی گئی اور چند لمحوں بعد گولی چلنے کی آواز آئی۔

ریسکیو 1122 کو فوری طور پر اطلاع دی گئی، جنہوں نے زخمی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے پستول سے اپنے سر پر گولی ماری، تاہم پولیس نے واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ واقعی خودکشی ہے یا کوئی اور پہلو بھی شامل ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter