وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اگست میں جاپان کا اہم دورہ کریں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز 15 اگست سے 22 اگست تک جاپان کا دورہ کریں گی، سرمایہ کاری اور کاروباری ملاقاتیں شیڈول

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اگست میں جاپان کا ایک اہم اور تاریخی دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 15 اگست سے 22 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دورے کو پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے کلیدی اہمیت حاصل ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ جاپان میں کاروباری شخصیات، ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی جن میں پنجاب میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تجارتی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

latest urdu news

پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کو وزیراعلیٰ کے اس دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دے دی گئی ہے تاکہ جاپانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مؤثر رابطہ اور باہمی شراکت داری کے امکانات کو مضبوط کیا جا سکے۔ دورے کے دوران مختلف اجلاس اور کانفرنسز بھی شیڈول ہیں جن میں مریم نواز پنجاب کی معاشی پالیسی، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری دوست ماحول سے متعلق پریزنٹیشنز پیش کریں گی۔

یہ دورہ نہ صرف پنجاب میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھولنے کا سبب بنے گا بلکہ جاپان کے ساتھ اقتصادی روابط کو بھی نئی جہت دے گا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس دورے کو ایک سنگِ میل کے طور پر دیکھ رہی ہے جو پنجاب کے ترقیاتی ایجنڈے کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گا۔

یاد رہے کہ مریم نواز شریف پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں جو اس سطح پر جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک کا سرکاری دورہ کر رہی ہیں، جس سے بین الاقوامی سطح پر نہ صرف پنجاب کی ساکھ بہتر ہو گی بلکہ ملک کے لیے بھی مثبت پیغام جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter