حکومت کی پالیسیوں سے غربت بڑھی، بے روزگاری برداشت نہیں: فضل الرحمٰن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ شہر کی خوبصورتی کی آڑ میں ہزاروں خاندانوں کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے، جے یو آئی تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

لاہور، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ نے مہنگائی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، جس کے نتیجے میں غریب آدمی کی قوتِ خرید مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

latest urdu news

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) شہر کی خوبصورتی کے نام پر لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی کسی حکومتی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شاہ عالم مارکیٹ اور سرکلر روڈ پر سات ہزار دکانوں اور پانچ سو گھروں کو مسمار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو سراسر ظلم اور استحصال پر مبنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا سیاسی اتحاد اور جماعت تاجر برادری کے ساتھ ہے اور ان کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ فضل الرحمٰن نے واضح کیا کہ حکومت کو ایسے فیصلوں سے پہلے متاثرہ طبقے سے مشاورت کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ممکن ہوئی، ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں، گورنر اسٹیٹ بینک

انہوں نے دعویٰ کیا کہ "ہمارے بغیر حکومت بنتی ہے نہ ہی چلتی ہے”، جس کے ذریعے انہوں نے اپنی سیاسی اہمیت اور دباؤ کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے تاجر رہنماؤں کو یقین دلایا کہ جے یو آئی (ف) ان کے ساتھ ہر قانونی و جمہوری فورم پر کھڑی ہوگی اور بے روزگاری پیدا کرنے والے منصوبوں کی شدید مزاحمت کرے گی۔

یاد رہے کہ لاہور کی تاریخی مارکیٹس اور گرد و نواح میں تجاوزات کے نام پر بڑے پیمانے پر آپریشنز کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس پر تاجر برادری نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter