شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کا جلوہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس سی او فلم فیسٹیول 2025 میں پاکستانی فلم ’دیمک‘ اور ’نایاب‘ نے بیسٹ ایڈیٹنگ اور اسپیشل جیوری ایوارڈ حاصل کیے۔

چین کے شہر یانگ ژو میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں پاکستانی سینما نے عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں سمیٹیں۔ پانچ روزہ ایونٹ کے دوران پاکستان کی دو فلموں دیمک اور نایاب نے اپنی فنکارانہ مہارت سے نہ صرف شائقین کو متاثر کیا بلکہ جیوری سے بھی خوب داد سمیٹی۔

latest urdu news

فلم دیمک کو "بہترین ایڈیٹنگ” کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ہدایتکار رافع راشدی اور معروف اداکارہ سونیا حسین نے وصول کیا۔ جبکہ نایاب کو "اسپیشل جیوری ایوارڈ” کا حقدار قرار دیا گیا، جو اس کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے وصول کیا۔

پاکستانی وفد کی نمائندگی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق (بطور جیوری ممبر)، نامور ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا، عرفان ملک، وزیرِ مملکت وجیہہ قمر، ڈی جی ڈی ای ایم پی ثمینہ فرزین، اور پاکستانی سفارتخانے کے نمائندے منظور علی نے کی۔

ہانیہ عامر کی ’’سردار جی 3‘‘ کا باکس آفس پر طوفانی آغاز، 33.6 کروڑ کا بزنس

فلم دیمک کی کاسٹ میں جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین، فیصل قریشی اور ثمن انصاری شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ساس بہو کے پیچیدہ رشتوں اور ایک پرسرار گھر کی ماورائی سرگرمیوں کے گرد گھومتی ہے۔

فلم نایاب ایک ایسی لڑکی کی جدوجہد پر مبنی ہے جو بچپن سے کرکٹ کی شوقین ہوتی ہے اور معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود اپنے خواب کی تکمیل کے لیے پرعزم رہتی ہے۔ فلم میں یمنیٰ زیدی، جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان، فواد خان اور فریال محمود نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

یہ اعزازات پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے عالمی سطح پر ایک خوش آئند پیش رفت اور ہمارے فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کا بین الاقوامی اعتراف ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter