سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ممکن ہوئی، ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں، گورنر اسٹیٹ بینک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا بیان: مالیاتی استحکام سخت پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا

کراچی میں "ویمن انٹرپرینیور فنانس کوڈ پاکستان” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک، جمیل احمد نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ملکی معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم حکومت اور اسٹیٹ بینک کے بروقت اور سخت فیصلوں کے باعث معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

latest urdu news

ان کا کہنا تھا کہ مالی سال 2025 میں افراطِ زر نو سال کی کم ترین سطح پر آ چکا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سخت مالیاتی اور مالی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ بیرونی کھاتوں کی بہتر کارکردگی نے زرمبادلہ مارکیٹ کو استحکام دیا ہے، جبکہ ترسیلاتِ زر اور برآمدات میں بہتری کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو چکا ہے۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ معیشت کو دوبارہ پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے اور انہیں دوبارہ نہ دہرایا جائے۔

معاشی اہداف میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ، وزیراعظم

انہوں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے خواتین کاروباریوں کے لیے جاری کردہ فنانس کوڈ کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ خواتین کو مالیاتی میدان میں آگے لانے کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کو گزشتہ دو سال کے دوران شدید معاشی بحران کا سامنا رہا، جس میں روپے کی قدر میں کمی، افراطِ زر میں اضافہ، اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی جیسے سنگین مسائل درپیش آئے۔ ان مسائل سے نکلنے کے لیے حکومت اور اسٹیٹ بینک کو متعدد سخت پالیسی اقدامات کرنا پڑے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter