14 سالہ ڈرائیور کی لاپرواہی سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ میں کم عمر ڈرائیور کی لاپرواہی سے تین موٹر سائیکلیں کچلی گئیں، ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

لاہور، پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 14 سالہ کم عمر لڑکے نے گاڑی چلاتے ہوئے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثہ شاہدرہ کے معروف سنگیت سینما کے قریب پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق، کم عمر لڑکے کی گاڑی چلانے کی دو مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی ہیں، جن میں اُسے گاڑی چلاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد نے مشتعل ہو کر لڑکے کو پکڑ لیا اور تھپڑ مارے، تاہم وہ جان بچا کر قریبی دکان میں گھس گیا، جہاں موجود افراد نے اُسے ہجوم سے بچاتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چلانے والے لڑکے کی عمر چودہ سال ہے، جس کا نام حاشر بتایا گیا ہے۔ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے اُسے حراست میں لے کر جاں بحق ہونے والے شخص کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں شیر کا حملہ ، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی

یہ واقعہ لاہور میں کم عمر ڈرائیونگ اور اس کے سنگین نتائج پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا ہے۔ شہری حلقوں کا مطالبہ ہے کہ والدین کو بھی اس حوالے سے قانون کے دائرے میں لایا جائے تاکہ بچوں کو غیر قانونی ڈرائیونگ سے روکا جا سکے اور مستقبل میں ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں کم عمر ڈرائیوروں کی غفلت کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، جس پر حکومت نے متعدد بار مہمات کا آغاز کیا، مگر عملدرآمد کا فقدان بدستور موجود ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter