’200 یونٹ والی بدمعاشی ختم کریں‘، مہنگی بجلی پر نعمان اعجاز کی عوامی ترجمانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں مسلسل اضافے اور گرمیوں میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ نے جہاں عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، وہیں اب شوبز شخصیات بھی کھل کر اس پر آواز اٹھا رہی ہیں۔ معروف اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر بجلی کے یونٹس اور نرخوں کے نظام پر طنزیہ انداز میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ "200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔”

latest urdu news

نجی ٹی وی چینل کے مطابق، نعمان اعجاز نے لکھا کہ گرمی میں ایک عام آدمی کبھی میٹر کی سوئی دیکھتا ہے، کبھی سورج کو، اور کبھی اپنے بچوں کی طرف — لیکن ہر سمت سے صرف بے بسی جھلکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگے بلوں کے بوجھ تلے عوام دب چکے ہیں، اور بجلی کے نرخوں کا موجودہ نظام غریب شہریوں کے لیے ایک جال بن چکا ہے جس سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کا یہ کھیل درحقیقت عام آدمی کے صبر اور ہمت کا امتحان ہے۔ نیپرا کی جانب سے حالیہ ٹیرف کے تحت 200 یونٹس سے کم استعمال پر تو ریلیف دیا جاتا ہے، لیکن جیسے ہی یونٹس اس حد سے تجاوز کرتے ہیں، نرخ ایک دم کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ 201 یونٹس کے بعد فی یونٹ قیمت 28 روپے 91 پیسے سے لے کر 47 روپے 69 پیسے تک جا پہنچتی ہے، جو نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے شدید مالی دباؤ کا باعث بنتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rania (@rania_official05)

نیپرا کا کہنا ہے کہ ان نرخوں کا اطلاق حکومت کی منظوری سے مشروط ہے، لیکن عوام پہلے ہی طویل لوڈشیڈنگ، شدید گرمی اور بھاری بلوں کے ہاتھوں پریشان ہیں۔ نعمان اعجاز کی یہ تنقید سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور بہت سے صارفین نے ان کے خیالات کی تائید کی، یہ کہتے ہوئے کہ وہ حقیقت میں عام آدمی کے جذبات کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف ختم، صارفین پر دوبارہ بوجھ

ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کے یونٹ سلیب سسٹم میں فوری اور منصفانہ تبدیلی کی ضرورت ہے تاکہ متوسط اور غریب طبقہ کچھ ریلیف محسوس کر سکے۔ بصورت دیگر، یہ "200 یونٹ کی حد” عوامی غصے اور بغاوت کا نکتۂ آغاز بن سکتی ہے، جسے نعمان اعجاز نے اپنی سادہ مگر پراثر زبان میں "بدمعاشی” قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter