ڈی سی و ڈی پی او گجرات کا کنٹرول رومز کا دورہ، سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ڈی پی او مہر ریاض ناز نے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کا کنٹرول رومز میں جائزہ لیا، متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہر محمد ریاض ناز نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے قائم کیے گئے سنٹرل کنٹرول رومز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی، نگرانی اور شہری سہولیات سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضال حیات تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی کمپلیکس میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں دونوں افسران نے متعلقہ محکموں کی ٹیموں سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ لی۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کنٹرول روم کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ 24 گھنٹے مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیں۔ انہوں نے صفائی، اسٹریٹ لائٹس، میڈیکل سروسز، اور واٹر سپلائی سمیت تمام شہری سہولیات کی بلاتعطل فراہمی پر زور دیا۔

ڈی پی او مہر محمد ریاض ناز نے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران حساس مقامات کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے گی، تمام کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹمز مکمل فعال رکھے جائیں، اور ہر جلوس کی براہِ راست مانیٹرنگ کے لیے مخصوص ٹیمیں الرٹ رہیں۔

افسران نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو اور دیگر ادارے مل کر محرم کے ایّام میں امن و امان یقینی بنائیں گے اور کسی بھی شرپسند کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گجرات اور گردونواح میں محرم الحرام کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مذہبی ہم آہنگی اور پرامن فضا برقرار رکھی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter