ڈی پی او جہلم کا محرم الحرام کے جلوس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے 10 محرم الحرام کے موقع پر سخی شاہ بھور تا بیٹھک مراد بخش جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کی ہدایت دی۔

جہلم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم طارق عزیز سندھو نے 10 محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع جہلم کے تھانہ سول لائنز اور تھانہ سٹی کی حدود میں واقع سخی شاہ بھور تا بیٹھک مراد بخش تک جاری عزاداری جلوس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل، ڈی ایس او اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

latest urdu news

ڈی پی او نے جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاران کو ہدایات دیں کہ وہ الرٹ رہ کر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

وزٹ کے دوران ڈی ایس پی سٹی سرکل نے ڈی پی او کو جلوس کے حساس اور ممکنہ ٹربل پوائنٹس سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ مجموعی سیکیورٹی پلان سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او نے جلوس کے منتظمین اور لائسنس داران سے بھی ملاقات کی اور ضابطۂ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جلوس میں شرکت کے خواہشمند افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم عاشور، امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت، ملک بھر میں جلوس و مجالس

ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور افسران و جوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی انجام دیں۔ ترجمان جہلم پولیس کے مطابق محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور مجالس کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

یاد رہے کہ محرم الحرام کے دوران جہلم پولیس نے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور اہم مقامات پر پولیس، ایلیٹ فورس اور رضاکار تعینات ہیں تاکہ شہریوں کو پُرامن ماحول میں عزاداری کی اجازت دی جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter