پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری، میچز امریکہ اور ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری، ٹی ٹوئنٹی میچز امریکہ جبکہ ون ڈے میچز ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جائیں گے۔

لاہور، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق یہ سیریز جولائی اور اگست میں دو مرحلوں میں کھیلی جائے گی، جس کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا جبکہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز کے جزیرے ٹرینیڈاڈ میں ہوں گے۔

latest urdu news

شیڈول کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 2 اور 3 اگست کو فلوریڈا میں منعقد ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ٹرینیڈاڈ روانہ ہوگی، جہاں 8، 10 اور 12 اگست کو تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

اس حوالے سے یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچز کی تعداد بڑھانے اور ون ڈے سیریز ختم کرنے کی تجویز دی تھی، تاہم ویسٹ انڈیز بورڈ نے ون ڈے سیریز کو ختم کرنے سے صاف انکار کر دیا، جس کے بعد طے شدہ شیڈول کے مطابق دونوں طرز کی سیریز منعقد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے کرکٹ کے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دیں

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے اس دورے سے قبل پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کا بھی دورہ کرے گی، جہاں شیرِ بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو شیڈول ہیں۔

یاد رہے کہ یہ دونوں سیریز ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے تناظر میں نہایت اہم سمجھی جا رہی ہیں، اور اس دوران قومی ٹیم کی کارکردگی پر خاص نظر رکھی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter