گجرات میں سی سی ڈی پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو ‘چیتا’ ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں سی سی ڈی کی ایک کارروائی کے دوران ایک انتہائی مطلوب اور خطرناک ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نوریز علی ولد تنویر احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو گجرات کے علاقے جیراں والی کا رہائشی تھا۔ نوریز علی جرم کی دنیا میں ’چیتے‘ کے نام سے جانا جاتا تھا اور اس کے خلاف قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء اور بھتہ خوری جیسے 50 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق نوریز علی پولیس سے مقابلے کے دوران اپنے ہی ایک ساتھی کی فائرنگ کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر دیگر مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس مقابلے میں گھر میں ڈکیتی کے دو خطرناک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ اس کی ہلاکت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter