انسٹاگرام کے استعمال پر روک ٹوک، بیوی شوہر کے خلاف تھانے جاپہنچی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئڈا میں سوشل میڈیا کے بڑھتے رجحان نے ایک شادی شدہ جوڑے کے درمیان نیا تنازع کھڑا کر دیا، جہاں بیوی نے انسٹاگرام کم استعمال کرنے کا مطالبہ کرنے پر شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروا دی۔

30 سالہ نِشا نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اُن کے شوہر وجیندرا اُن پر مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ انسٹاگرام پر کم وقت صرف کریں اور گھریلو کاموں پر توجہ دیں۔ نِشا کے مطابق وہ روزانہ کم از کم دو انسٹاگرام ریلز پوسٹ کرتی تھیں، لیکن شوہر کی مداخلت نے اُن کی آن لائن سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ شوہر کی تنقید اور پابندیوں کے باعث اُن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی، جس پر ناراض ہو کر انہوں نے سسرال چھوڑا اور میکے جا کر تھانے میں باقاعدہ شکایت درج کرا دی۔

پولیس حکام کے مطابق شکایت موصول ہو چکی ہے اور معاملے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن شاپنگ کا ’اسٹیکرز والا دھوکہ‘، بڑے برتنوں کی جگہ صرف تصاویر موصول

یہ غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا کے ازدواجی زندگی پر بڑھتے اثرات اور ڈیجیٹل مصروفیات و گھریلو ذمہ داریوں کے مابین توازن کے مسئلے کو اجاگر کرتا ہے، جو آج کے دور میں نہایت اہم چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter