بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، رہنما انتظار کرتے رہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن سیاسی رفقاء کے لیے ناکامی کا پیغام لایا، اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے آج کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔ مختلف رہنما، جن میں اکرم عثمان، مریم کلثوم اکرم، ملک لیاقت علی خان اور تنویر اسلم شامل تھے، طویل انتظار کے باوجود بانی جماعت سے ملاقات نہ کر سکے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے جیل کے گیٹ نمبر 5 تک رسائی حاصل کی، تاہم پولیس نے انہیں وہاں سے ہٹا کر فیکٹری ناکہ بھجوا دیا۔ اطلاعات کے مطابق تمام رہنماؤں کو پہلے ہی داہگل ناکہ پر روک لیا گیا تھا، جہاں سے وہ مختلف ذرائع سے گیٹ نمبر 5 تک پہنچے مگر وہاں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

latest urdu news

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی انتظامی احکامات کے تحت لگائی گئی ہے، جس کا مقصد جیل سیکیورٹی اور داخلی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے، رہنماؤں نے ملاقات نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے سیاسی انتقام قرار دیا۔

یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ہر ہفتے مخصوص دن پر ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے، تاہم گزشتہ کچھ ہفتوں سے ملاقاتوں پر مختلف وجوہات کی بنیاد پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، جس سے پارٹی رہنماؤں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter