سہیل وڑائچ کا فضا علی کے متنازع بیان پر ردعمل: "نہ ناراض ہوں، نہ دل آزاری ہوئی”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے اداکارہ و میزبان فضا علی کے ایک پروگرام میں دیے گئے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان سے ناراض نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی دل آزاری ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عید الاضحیٰ کے موقع پر نشر ہونے والے ایک ٹاک شو میں فضا علی نے کہا تھا کہ اگر سہیل وڑائچ صحافی نہ ہوتے تو کسی بڑے غیر ملکی ہوٹل کے واش روم سوئیپر ہوتے، کیونکہ وہ کئی بار خواتین کے واش رومز میں انٹرویوز کر چکے ہیں۔ اس موقع پر فضا علی نے پروگرام کے دوران معذرت بھی کی تھی۔

latest urdu news

اس بیان پر سوشل میڈیا پر فضا علی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اب سہیل وڑائچ نے ’جی ٹی وی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ انہیں فضا علی کی بات پر کوئی اعتراض نہیں، اور وہ اس معاملے کو ذاتی نہیں لیتے۔

انٹرویو کے دوران سہیل وڑائچ نے یہ بھی بتایا کہ وہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے قریبی دوست رہ چکے ہیں، دونوں نے ایک ساتھ صحافت بھی کی، لیکن اب چونکہ محسن نقوی ایک اہم سرکاری عہدے پر فائز ہیں، اس لیے ان کے درمیان پرانے تعلقات برقرار نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: فضا علی کی متنازع ویڈیو وائرل: “دوزخ میں سب سے زیادہ رش عورتوں کا ہوگا”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ صبا قمر کی جانب سے ان پر بنائی گئی طنزیہ ویڈیوز پر بھی ناراض نہیں ہوئے، بلکہ انہیں وہ تخلیقی کاوشیں پسند آئیں۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ وہ خود پر بنی میمز کو انجوائے کرتے ہیں اور انہیں یہ سب کچھ برا نہیں لگتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فضا علی کی رائے ان کی ذاتی رائے ہے، اور جیسے انہیں دوسروں پر تنقید کا حق حاصل ہے، ویسے ہی دوسروں کو بھی اپنی رائے رکھنے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ فضا علی کا انٹرویو کریں گے، ان سے معافی بھی مانگیں گے اور منت بھی کریں گے۔

بات کے اختتام پر انہوں نے کہا: "اگر مجھ سے کسی وقت کوئی غلطی ہوئی ہو تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں، لیکن فضا علی کی کسی بات پر مجھے غصہ نہیں آیا۔”

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter