کویت کا ویزا سسٹم ڈیجیٹل، 4 نئی اقسام کے ویزے جاری کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت نے ویزا کے اجرا کو آسان اور جدید بنانے کے لیے ایک نیا الیکٹرانک نظام متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت ابتدائی طور پر چار اقسام کے ویزے آن لائن جاری کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد کویت کو سیاحت، کاروبار اور سفارتی سرگرمیوں کے لیے ایک فعال مرکز بنانا ہے۔

کویتی وزارت داخلہ کے مطابق یہ نیا نظام ملک کی "سمارٹ گورننس” پالیسی کا حصہ ہے، جس کے تحت تمام خدمات کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر منتقل کر کے شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لائی جا رہی ہے۔

latest urdu news

ابتدائی طور پر درج ذیل چار ویزا اقسام کو ای ویزا نظام کا حصہ بنایا گیا ہے:

سیاحتی ویزا – 3 ماہ (90 دن) کے لیے جاری ہوگا، جس سے غیر ملکی سیاح کویت کی سیر و تفریح اور ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

خاندانی ویزا – 30 دن کے لیے ان افراد کو دیا جائے گا جو کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے اہلِ خانہ ہوں اور ان سے ملاقات کی غرض سے کویت آنا چاہتے ہوں۔

تجارتی ویزا – بین الاقوامی کمپنیوں کے نمائندوں کو 30 دن کے لیے جاری کیا جائے گا تاکہ وہ کاروباری اجلاسوں، تجارتی نمائشوں اور دیگر تقاریب میں شرکت کر سکیں۔

سرکاری ویزا – یہ ویزا سرکاری وفود یا اعلیٰ حکومتی مہمانوں کو دیا جائے گا جو کویت کی دعوت پر سرکاری دورے پر آئیں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق آئندہ مرحلوں میں دیگر ویزا اقسام کو بھی اسی الیکٹرانک سسٹم میں شامل کیا جائے گا تاکہ درخواست کا پورا عمل خودکار، شفاف اور محفوظ بنایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ڈیجیٹل سسٹم سے نہ صرف درخواست دہندگان کا وقت اور محنت بچے گی بلکہ ملک میں داخلے کا عمل بھی مؤثر اور زیادہ محفوظ ہو جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter