خواجہ آصف کی تنقید پر اسپیکر قومی اسمبلی کا ردعمل ، وزیراعظم کو خط ارسال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، تنخواہوں کے معاملے پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان اختلاف شدت اختیار کر گیا ہے۔ خواجہ آصف کی جانب سے کی گئی تنقید کے بعد اسپیکر نے وزیراعظم شہباز شریف کو باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ ان کا تنخواہوں کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے، نہ دلچسپی، اور نہ ہی انہوں نے کبھی اس حوالے سے کوئی سفارش یا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اختیار وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کے پاس ہے۔

latest urdu news

یاد رہے کہ خواجہ آصف نے حالیہ بیان میں اسپیکر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی تنخواہ 21 لاکھ روپے کر لی ہے اور اس کا الزام دوسروں پر ڈال رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا مؤقف تھا کہ سیاست دانوں کو شاہانہ طرز زندگی سے گریز کرنا چاہیے۔

اسپیکر ایاز صادق نے اس بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالانکہ فیصلے کا اختیار ہی ان کے پاس نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter