اے سی بلال زبیر کی زیر نگرانی شاہین چوک میں تجاوزات کے خلاف کارروائی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے شاہین چوک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی اور شہر کی خوبصورتی سے متعلق جاری کاموں کا جائزہ لیا، دورے کے دوران نہ صرف صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا گیا بلکہ چوک کے اطراف پھیلائی گئی عارضی تجاوزات کے خلاف بھی انسداد انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا۔

اس موقع پر غیر قانونی طور پر رکھی گئی اشیاء کو موقع پر ہٹا دیا گیا، جن میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر رکھے گئے تھڑے، ریڑھیاں اور دیگر رکاوٹیں شامل تھیں، اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے عملے کو ہدایت کی کہ عوامی راستوں کو کسی صورت بند نہ ہونے دیا جائے اور شہریوں کی سہولت کو ترجیح دی جائے۔

latest urdu news

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے بلدیاتی ادارے مستقل بنیادوں پر ایسے آپریشن جاری رکھیں گے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں اور شہر کو صاف، خوبصورت اور قابل رہائش بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گجرات شہر میں حالیہ دنوں میں مختلف مقامات پر انسداد تجاوزات مہم کے تحت کئی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں، جن کا مقصد عوامی مقامات کو اصل حالت میں بحال کرنا اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter