ایئر چیف مارشل ظہیر سدھو سے جنوبی افریقی ائیر چیف کی اہم ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال۔

گجرات،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل وائز مین سیمومبو نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کی عکاسی ہوئی۔

latest urdu news

ملاقات کے دوران دونوں فضائی سربراہان نے دفاعی تعاون، پیشہ ورانہ تبادلہ خیال، اور ادارہ جاتی ترقی کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ لیفٹننٹ جنرل وائز مین سیمومبونے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں، کثیر الجہتی جنگی صلاحیتوں، اور قابل اعتماد دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے جنوبی ایشیائی خطے میں اپنی اہمیت کو ثابت کیا ہے۔

مہمان سربراہ نے پی اے ایف کی معاونت سے جنوبی افریقی فضائیہ کے تربیتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، بالخصوص اکیڈمی کی سطح پر ایک جامع تربیتی فریم ورک کی تیاری میں اشتراک طلب کیا، انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ جنوبی افریقی فضائیہ کے افسران پاک فضائیہ کی بڑی آپریشنل مشقوں میں بطور مبصر شرکت کریں تاکہ باہمی پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ ممکن ہو سکے۔

لیفٹننٹ جنرل وائز مین سیمومبو نے اپنے 130-C بیڑے کی دیکھ بھال اور معائنہ پاکستان میں کروانے کے عزم کا اظہار بھی کیا، جسے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تکنیکی تعاون کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں، اور یہ ملاقات مستقبل میں فضائیہ سے متعلق اشتراک کو نئی وسعتیں دینے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter