308
اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے ایک بار پھر اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ یہ اضافہ وفاقی بجٹ 2025-26 میں موٹر سائیکل انجنز پر عائد کردہ ایک فیصد کاربن لیوی کے بعد کیا گیا ہے۔
انڈسٹری ذرائع اور ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی نے بڑھتے ہوئے پیداواری اخراجات اور نئے ٹیکسز کے پیش نظر قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
قیمتوں میں حالیہ اضافہ درج ذیل ہے:
- ہونڈا سی ڈی 70: 2 ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت: 1,59,900 روپے
- سی ڈی 70 ڈریم: 2 ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت: 1,70,900 روپے
- ہونڈا پرائیڈر: 3 ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت: 2,11,900 روپے
- سی جی 125: 4 ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت: 2,38,900 روپے
- سی جی 125 (سیلف اسٹارٹ): نئی قیمت: 2,86,900 روپے
- سی جی 125 گولڈ ایڈیشن: نئی قیمت: 2,96,900 روپے
اے پی ایم اے (ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز) کے چیئرمین محمد صابر شیخ کے مطابق حکومت کی جانب سے لگائی گئی کاربن لیوی موٹر سائیکل ساز اداروں پر براہ راست اثر انداز ہوئی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔
حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز، 9 جولائی آخری تاریخ مقرر