علی امین گنڈا پور کا 11 کروڑ کے بسکٹ الزامات پر ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے اوپر 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا قرار دیا ہے، انہوں نے یہ بات اپنی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں پارٹی امور اور سوشل میڈیا پر جاری منفی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ "میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ 11 کروڑ کے بسکٹ کھا گیا ہوں، حالانکہ اگر خیبرپختونخوا حکومت کے بجٹ کا دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے موازنہ کیا جائے تو اصل حقیقت کھل کر سامنے آ جائے گی، سوشل میڈیا ٹیم نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین کا پیغام عوام تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، اور آنے والے دنوں میں جب پارٹی تحریک کا آغاز کرے گی تو سوشل میڈیا ٹیم کو مزید فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر علی امین گنڈا پور پر مبینہ طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں 11 کروڑ روپے کے بسکٹ استعمال کیے جانے کا دعویٰ وائرل ہوا تھا، جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، تاہم اب وزیراعلیٰ نے باقاعدہ ردعمل دیتے ہوئے ان الزامات کی تردید کر دی ہے اور اسے سیاسی کردار کشی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور ماضی میں بھی اپنے بیباک بیانات اور تنقیدی لہجے کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیںاور ان پر حالیہ الزامات نے ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا کا موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter